متحدہ ایوان تجارت حویلیاں کے انتخابات مکمل،چوہدری اورنگزیب صدر اور قمر اقبال جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 17 فروری 2020 14:50

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) متحدہ ایوان تجارت حویلیاں روڈ کے انتخابات مکمل میں چوہدری اورنگزیب صدر اور قمر اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نو منتخب عہدیداروں نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان تجارت حویلیاں روڈ کے انتخابات سے متعلق ایک اجلاس کے دوران تاجروں نے باہمی مشاورت سے انتخابات کے بجائے قرعہ اندازی کے ذریعہ فیصلہ کر لیا ہے جسے انتخاب میں حصہ لینے والے دونوں گروپوں نے تسلیم کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری کیلئے قمر اقبال کا نام قرعہ فال میں اور صدر کیلئے چوہدری اورنگزیب کے نام سے نکلا۔ انتخابی نتائج کا اعلان شیر افضل خان، چیئرمین و ممبران اعجاز اختر اور کامران کامی نے کیا۔ مذکورہ انجمن میں کل 83 دکاندار ممبر تھے جنہوں نے قیادت انتخاب میں باہمی تعاون کی تعریف کی اور منتخب قیادت کے ساتھ چلنے کا عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں