حویلیاں شاہراہ ریشم پر بڑھتے ہوئے کاروباری مراکز سے غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی، وقار احمد خان جدون

ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:37

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) حویلیاں شاہراہ ریشم پر بڑھتے ہوئے کاروباری مراکز سے غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی، ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل وقار احمد خان جدون نے اعظم آباد کے قریب گاڑیوں کے جمعہ بازار کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حویلیاں شہر کے نزدیک شاہراہ ریشم پر کاروباری مراکز کے بڑھتے ہوئے رجحان سے علاقہ میں ترقی کے آثار پیدا ہو رہے ہیں، ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کی طرف سے گاڑیوں کی خریدوفروخت سے غریب افراد سمیت دیگر شعبہ کے افراد کو روزگار کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں