ریڈ یو اور ٹی وی کے 35ویںقومی مقابلہ نعت خوانی کے فائنل اور کل پا کستان مر حلہ میںہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے نعت خوانوں کی شاندار کارکردگی

منگل 20 نومبر 2018 18:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ہزارہ ابا سین آ ر ٹس کو نسل ایبٹ آ با د شعبہ نعت خوانی سے وابستہ نعت خوانوں نے ریڈ یو اور ٹی وی کے 35ویںقومی مقابلہ نعت خوانی کے فائنل اور کل پا کستان مر حلہ میں 4 میں سی2 کیٹگر یز میں اول ایک میںدوئم اور ایک میں سوئم پو زیشن حاصل کی ہے۔ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد شعبہ نعت خوانی کے انچارج طاہر منیر اعوان کے مطابق ریڈیو اور ٹی وی کے با ہمی اشتراک سے 35ویں قومی مقابلے ریڈیو پا کستان اسلام آباد کے زیڈ اے بخاری آ ڈیٹوریم میں منعقد ہو ئے ۔

ان مقابلو ں کی تقریب کی صدارت وفاقی سیکر ٹری اطلا عات شفقت جلیل نے کی اور وفا قی وزیر مذہبی امورپیر نورا لحق قادری مہمان خصوصی تھے۔ان مقابلو ں میں چاروں صوبوں ،اسلا م آ باد ،گلگت اور آ زاد کشمیر کی سطح پر اول آ نے والے منتخب نعت خوانوں نے فائنل مر حلے میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

نتا ئج کے مطابق 15 سال سے کم عمر نعت خواں بچوںکی کیٹگری میں ہزارہ دویژن کے ضلع ہر ی پو ر سے تعلق رکھنے والے دانیال احمد نے اول پو زیشن اپنے نا م کی ۔

15سے 25 سال تک کی عمر کے نعت خوانوں میں ہزارہ ابا سین آ رٹس کو نسل ایبٹ آ باد کے دانش فریدنے ملک بھر کے نعت خوانوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خواتین مقابلوں کی 15 سال سے کم عمر کیٹگری میں ہزارہ ابا سین آ رٹس کو نسل ایبٹ آ باد کی ننھی نعت خواں فضا ء شہزادی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 15سے 25 سال تک کی خواتین نعت خوانوں کی کیٹگری میں ہزارہ ابا سین آ رٹس کو نسل ایبٹ آ بادہی کی نا بینا نعت خواں صبا ء پر ویز اپنی عمدہ کا ر کر دگی کی بنا پر اپنی ہم عمر نعت خوانوں میں تیسری پو زیشن حا صل کر نے میں کا میا ب رہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں