کینٹ بورڈ ایبٹ آباد نے نالوں کی صفائی کا کام تیز کر دیا، بڑے نالے ہیوی مشینری کے ذریعہ کھلوا دیئے گئے

منگل 15 جنوری 2019 16:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) کینٹ بورڈ ایبٹ آباد نے نالوں کی صفائی کا کام تیز کر دیا ہے، کینٹ کی حدود کے اندر مختلف بڑے نالے ہیوی مشینری کے ذریعہ صاف کر کے کھول دیئے گئے ہیں، نالے کھلنے سے آئندہ بارشوں کی صورت میں پانی سڑک پر آنے سے سڑکیں بند نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے چیئرمین سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر فیصل اور ایگزیکٹو آفیسر ارسلان حیدر کی ہدایت پر کینٹ بورڈ کے عملہ نے کینٹ کی حدود کے اندر بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع کر رکھا ہے۔

کینٹ کے عملہ نے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے، صفائی کا کام مکمل ہونے سے آئندہ بارشوں کی صورت میں بارشوں کا پانی سڑکوں پر نہیں آئے گا، بارشوں کا پانی سڑکوں پر آنے کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا مشکل ہو گیا تھا جبکہ اس کے ساتھ ٹریفک مسائل میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا تھا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں