میرپور پولیس نے دو رکنی افغان منشیات فروش گروہ گرفتار کر کے 6 کلو چرس برآمد کر لی

منگل 15 جنوری 2019 23:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) میرپور پولیس نے دو رکنی افغان منشیات فروش گروہ گرفتار کر کے 6 کلو چرس برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میرپور نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر زیڈ سی 413 کی تلاشی کے دوران اضافی ٹائروں سے اعلیٰ کوالٹی کی چھ کلو چرس برآمد کر کے دو رکنی افغانی منشیات فروش گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ میرپور میں زیر دفعہ 9 سی مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں