ایبٹ آباد، سابق ضلع ناظم سردار سعید انور نے ترقیاتی سکیموں کے خلاف حکم امتناعی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

بدھ 19 جون 2019 13:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) سابق ضلع ناظم اور موجودہ ضلع ناظم کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ، سابق ضلع ناظم نے ضلع کونسل ایبٹ آباد کی ترقیاتی سکیموں کے خلاف حکم امتناعی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار سعید انور موجودہ ضلع ناظم کرنل (ر) سردار شبیر کے درمیان ترقیاتی سکیموں کے حوالہ سے ٹھن گئی۔

(جاری ہے)

سابق ضلع ناظم سردار سعید انور نے ترقیاتی سکیموں کے خلاف حکم امتناعی کیلئے سول کورٹ میں درخواست دی۔ سردار سعید انور نے بتایا کہ اس سلسلہ میں عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کر دیا ہے۔ موجودہ ضلع ناظم کرنل (ر) سردار شبیر نے ان کے عمرے پر جانے کے بعد ضلع کونسل کی پہلے سے منظور شدہ ترقیاتی سکیموں کو ختم کر کے بغیر کسی منظوری کے تمام ترقیاتی سکیمیں ختم کر کے سارا فنڈ اپنی یونین کونسل نگری بالا منتقل کر دیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے محکموں کا فنڈ اور سجی کوٹ آبشار کا فنڈ بھی اپنی یونین کونسل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں