ہزارہ سٹوڈنٹس کونسل کے چیئرمین کے انتخاب کامرحلہ مکمل ،ضیغم خان جدون بھاری اکثریت حاصل کر کے چیئرمین منتخب ہوگئے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ہزارہ سٹوڈنٹس کونسل کے چیئرمین انتخاب کامرحلہ مکمل ہوگیاانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادمیںہونے والے ہزارہ سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات میںچئیرمین کے ون ٹوون انتخابات میںضیغم خان جدون بھاری اکثریت حاصل کر کے چیئرمین منتخب ہوگئے ووٹ ڈالنے کے لئے بلا تفریق صرف ہندکو وال نہیںبلکہ کوہستان کے سٹوڈنٹس اورمختلف قبائل کے طلباء نے بھی اپناحق رائے دہی استعمال کیاہزارہ سٹوڈنٹس کونسل کے لئے ہونے والے انتخاب میں124ووٹرشامل تھے جن میں چئیرمین ضیغم خان جدون نی71اورانکے مدمقابل سرداراویس نی45ووٹ حاصل کئے جبکہ8ووٹ مستردہوئے، پولنگ کامرحلہ صبح گیارہ بجے سے شام سات بجے تک جاری رہااورالیکشن کمیشن کے فرائض نعمان اکبر،ملک حمزہ ابراہیم خان،ماجد عباسی نے ادا کیے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں