ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آبادکااحسا س پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں کادورہ

بدھ 6 جولائی 2022 23:57

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنرایبٹ آبادطارق سلام مروت کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لبنی اقبال نے احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے معائنے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں کا دودہ کیاجس کے دوران انہوں نے جاری رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیااور خواتین سے انکے مسائل دریافت کیے،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے متعلقہ عملے کو رقوم کی تقسیم اور دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں