ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں کا ٹائپ ڈی ہسپتال کا دورہ ، سہولیات کی فراہمی بارےہدایات جاری

بدھ 8 نومبر 2023 17:28

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2023ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ٹائپ ڈی ہسپتال کا دورہ کیا اور او پی ڈی، ایمرجنسی اور وارڈز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الٹرا ساؤنڈ، لیبارٹری اور دیگر سروسز کو بہتر بنانے اور ہسپتال انتظامیہ کو تمام مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی بارےہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں آنے والے شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات اور مسائل کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں