حویلیاں ، اسسٹنٹ کمشنرکی ٹائپ ڈی ہسپتال کا دورہ ،ٹیسٹ باہرکی لیبارٹری سے کروانے کا شکایت کا نوٹس

بدھ 22 نومبر 2023 22:53

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2023ء) اسسٹنٹ کمشنرll حویلیاں لبنی اقبال نے ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران مریضہ کی جانب سے ٹیسٹ باہر سے کروانے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو انکوائری کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرll حویلیاں لبنیٰ اقبال نے کہاکہ ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی جو اس گھناؤنے کام مصروف عمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مریضہ کی ہسپتال اورباہر کی لیبارٹری سے آنے والی ٹیسٹ رپورٹ ایک ہی تھی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں