حویلیاں،اسسٹنٹ کمشنر کا بازار کا دورہ،متعدد گراں فروشوں پر جرمانے عائد

منگل 12 مارچ 2024 17:22

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنرIIنے مختلف محکموں کے افسران کے ہمراہ حویلیاں بازار کے دورہ کے دوران متعدد گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر IIلبنیٰ اقبال نے رمضان المبارک کے پہلے دن محکمہ لائیوسٹاف‘فوڈ اتھارٹی‘محکمہ خوراک کے افسران کے ہمراہ حویلیاں بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر قصابوں‘مرغ فروشوں اورکریانہ سٹورز مالکان پر جرمانے عائد کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہوگی۔تاجر برادری معیاری اشیاء کی فراہمی کے ساتھ مناسب نفع رکھیں تاکہ عام شہری رمضان میں آسانی سے اپنے بچوں کیلئے سحروافطار ی کے لئے خریداری کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں