مانگل پولیس کی کارروائی، قتل کےمقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پیر 22 اپریل 2024 17:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) مانگل پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی میرپور سراج خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ مانگل شکیل احمد نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 190/24 جرم 302 PPC میں مطلوب اشتہاری مجرم ہمایوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں