ایبٹ آباد،ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارات پبلک ٹرانسپورٹ کرایہ نامہ پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس

پیر 22 اپریل 2024 18:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیرصدارات پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ نامہ پر عملدرآمد، فیول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظرکرائے کے تعین اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کرایہ کے تعین کے لیے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی چیئرمین شپ میں کمیٹی کے قیام کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی جلد از جلد گاڑیوں کے اخراجات کے جائزے کے بعد کرایہ کے تعین کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرنے کی پابند ہو گی جس کے بعد حتمی کرایہ نامہ کے اجرا کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر ارشدخان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر احمد مغیث، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ثناء فاطمہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو، نمائندہ ٹریفک پولیس، صدر سوزوکی یونین اور دیگر افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں