ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی کارروائی،حفظان صحت و ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

منگل 23 اپریل 2024 17:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے حفظان صحت کے اصولوں اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد اور نوٹس جاری کیے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثناء فاطمہ نے پرائس کنٹرول اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کے حوالے سے مین بازار،نواں شہر اور جھگیاں میں مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا جس کے دوران چکن گوشت کی فروخت اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی۔

انہوں نے نان بائیوں کی جانب سے ریٹس میں کمی کے باوجود کمی نہ کرنے اور وزن میں کمی کی بناء پر متعدد دکانداروں پر جرمانہ اور نوٹسز جاری کیے جبکہ بڑی مقدار میں غیر معیاری چکن کو بھی تلف کیا،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری روٹی کی قیمت سے متعلق اپنی شکایات سے ضلعی کنٹرول روم،پاکستان سٹیزن پورٹل،موبائل ایپ،مرستیال ایپ یا فوڈ آفس کو مطلع کریں تا کہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں