نتھیا گلی ، موٹرسائیکل کھائی میں گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے

منگل 23 اپریل 2024 21:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) نتھیا گلی کے علاقہ باڑہ گلی کے قریب موٹرسائیکل کھائی میں گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق نتھیاگلی کے علاقہ باڑہ گلی کے قریب موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری،کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی،حادثے کے نتیجہ میں 3 افراد زخمی ہوئے،ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں