اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ا کا کالج روڈ کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 15:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد احمد مغیث نے جمعرات کو کالج روڈ ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے کالج روڈ ایبٹ آباد اور آرمی برن ہال کالج فار گرلز کے سامنے ٹریفک کے مسائل کے تدارک کے حوالہ سے ٹی ایم اے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، کینٹ بورڈ، ملٹری سٹیٹ آفس اور آرمی برن ہال سکول انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کالج روڈ چوک سے متعلق حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کی روانی کی بہتری کےلئے ایک بہترین پلان تیار کریں تاکہ چوک سے ٹریفک جام کا مسئلہ ہمیشہ کےلئے ختم ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں