ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز ایبٹ آباد یونیورسٹی کا ”میڈیا اخلاقیات اور اظہار رائے کی آزادی“ کے موضوع پر سیشن

جمعہ 26 اپریل 2024 13:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز (سٹوڈنٹ سپورٹ سنٹر)ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ”میڈیا اخلاقیات اور اظہار رائے کی آزادی“ کے موضوع پر سیشن کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ارشد خان جدون نے موضوع کی مناسبت سے لیکچر دیا جس میں ان اصولوں کو برقرار رکھنے میں طلباکے اہم کردار اور ذمہ داریوں پر زور دیا۔

معزز مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان جدون، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز خرم شہزاد نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس کی خوبصورت نمائش کی۔ وائس چانسلر اے یو ایس ٹی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن، پاکستان سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر رضوان نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گروپ فوٹو کے ساتھ سیشن کا اختتام کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں