حساس اور ترقیاتی پراجیکٹ کے سکیورٹی انتظامات کو اعلیٰ افسران اپنی نگرانی میں چیک کریں،ڈی آئی جی ہزارہ

منگل 30 اپریل 2024 22:35

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ڈویثرن طاہر ایوب خان نے کہا ہے کہ حساس اور ترقیاتی پراجیکٹ کے سکیورٹی انتظامات کو اعلیٰ افسران اپنی نگرانی میں چیک کریں،ضلع بھر میں جہاں بھی چائینز و دیگر فارنر ورکرز موجود ہیں ، پولیس افسران ان سے ملاقاتیں کر کے سکیورٹی امور کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ خیال کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دورہ ہری پور کے موقع پر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ لوگوں کو مفت اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،پی اوز کی گرفتاری اور منشیات کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے ہری پور پولیس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،امید ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی طرح محنت اور لگن سے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فارنرز کی سکیورٹی کو مزید موثر اور روابط کو مستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں