ہری پور پولیس، اقدام قتل میں ملوث ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

پیر 13 مئی 2024 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ہری پور پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ہری پور کے تھانہ غازی کی حدود میں گزشتہ روز ملزم مدثر شاہ کی فائرنگ سے شاہد علی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور سوموار کے روز ایس ایچ او تھانہ غازی کیڈٹ عامر خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 24 گھنٹوں میں وقوعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں