صحت سہولت پروگرام کے تحت اب تک دو ہزار مریضوں کا علاج معالجہ ہوا،ایم ایس بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال

منگل 14 مئی 2024 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد محمد علی خان جدون نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی نئی پالیسی کے بعد صحت سہولت پروگرام کے تحت اب تک دو ہزار مریضوں کا علاج معالجہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں اے پی پی سے بات چیت کرتےہوئے ڈاکٹر محمد علی خان جدون نے کہاکہ مریضوں کی قیمتی جان کو محفوظ بنانے کے لئے سہولیات میں اضافہ کیاگیا ہے جبکہ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور نرسوں کی تعداد کو بھی بڑھایا گیا ہے ،ہسپتال کا تمام عملہ انتہائی مستعدی سے کام کر رہا ہے،گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے ہسپتال میں ڈائیلاسز کے لئے صبح کے علاوہ شام کے اوقات میں بھی شفٹ شروع کی گئی ہے تاکہ تکلیف میں مبتلا مریض انتظار کی زحمت سے بچ سکیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے تعاون سے پتہ کے آپریشن کے لئے جدید لیزر مشین بھی مریضوں کے لئے سہولت دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں سی ٹی سکین کی مشین میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے حادثات والے مریضوں کو ریفر کیا جاتا ہے،اگر سی ٹی سکین مشین ہسپتال کے لئے فراہم کی جائے تو ایسے مریضوں کا وقت ضائع کئے بغیر علاج ممکن ہوگا اور انسانی جان بھی بچ سکتی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں