قومی ترقیاتی منصوبوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے،آر پی او ہزارہ

بدھ 15 مئی 2024 17:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان نے کہا ہے کہ قومی ترقیاتی منصوبوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے۔ہائیڈرو پاور منصوبوں پر چائینز کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے ہیں،ریجن میں قبضہ مافیا کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال دن بدن بڑھ رہا ہے جو بڑا چیلنج ہے،خیراور شر چلتے رہتے ہیں،شر کو قابو کرنا کامیابی ہوگی اورنیک نیتی کے ساتھ خدمت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقرب سے ایس ایس پی ٹریفک طارق خان ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری،جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد ،ثاقب خان جنرل سیکرٹری اے یوجے عاطف قیوم نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

طاہر ایوب نے کہا کہ ہزارہ کے میڈیا کا بڑا مثبت کردار ہے اور ان کا علاقہ کے امن امان کے حوالہ سے کلیدی کردار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے متعلقہ تمام اداروں سے مل کر کام کریں گے ،جرائم کو بے نقاب کرنے کے لئےجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیاجائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ چائینز سکیورٹی کے حوالے سے حادثہ افسوس ناک ہے،اس کی بہتری کے لئے کافی کام کیا ہے اور پرامید ہیں آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوگا۔اس موقع پر صحافیوں نے ہزارہ اور بالخصوص ایبٹ آباد کے مسائل کے حوالہ سے نشاندہی کی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں