ہری پور،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی،جیل اور جوڈیشل کمپلیکس سے میٹنگ کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 20:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈی ایس پی ہری پورنے انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی،جیل اور جوڈیشل کمپلیکس سے میٹنگ کا انعقاد کر کے ہدایات دیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہ جہان خان نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ ،انچاج سکیورٹی جوڈیشل کمپلیکس،انچارج جیل سکیورٹی اور دیگر افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا جس کے دوران سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈکواٹر نے جملہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جوڈیشل کمپلیکس ،دیگر عدالتوں اور سنٹرل جیل میں انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کومزید موثر کرتے ہوئے مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھیں،ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات دیں اور انہیں وقتاً فوقتاً چیک کریں،اُنھوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں