سینئر موٹر وہیکل ایگزامینرکا ٹریفک وارڈن کے ہمراہ شیروان روڈ پر گاڑیوں کا معائنہ

بدھ 15 مئی 2024 23:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) شاہرائوں پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے سینئر موٹر وہیکل ایگزامینر محمد انور خان نےٹریفک وارڈن کے ہمراہ گاڑیوں میں معیاری سلنڈرز، گاڑیوں کی کنڈیشن، آگ سے بچائو کے لیے آلات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شیروان روڈ پر گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے غیر معیاری گیس سلنڈرز، آگ سے بچائو کے لیے آلات، گاڑیوں کی کنڈیشن اور مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی پر گاڑی مالکان پر جرمانہ اور ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں