ہری پور،حطار پولیس کا سرچ آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد

بدھ 15 مئی 2024 23:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ہری پور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ضلعی پولیس سربراہ ہری پور سلیمان ظفر کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تھانہ حطار پولیس نے ڈی ایس پی محمد عزیر کی سربراہی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس میں 40 سے زائد گھروں کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ ایک بندوق، 3 پستول اور مختلف بور کے 30 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کرایہ داری ایکٹ کے تحت ایک اور سیکیورٹی ایکٹ کے تحت دو مقدمات کا اندراج جبکہ 5 مشتبہ افراد کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں