پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کے عہدیداران کی چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے ملاقات، نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی

ہفتہ 18 مئی 2024 17:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کے تمام عہدیداران کے وفد کی صدر ویمن ونگ ہزارہ ڈویژن شائستہ رزاق، صدر ضلع ایبٹ آباد سرفراز خان جدون اور جنرل سیکرٹری ہزارہ ڈویژن اورنگزیب مغل کی قیادت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نو منتخب چیئر پرسن روبینہ خالد سے ملاقات کی۔ وفد نے روبینہ خالد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

وفد میں پیپلز پارٹی ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری اطلاعات ناصر حسین اعوان، نائب صدر ضلع ایبٹ آباد خالقداد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع ایبٹ آباد بلال شاہ، جنرل سیکرٹری شیراز افضل، آفس سیکرٹری سردار شہباز، رابطہ سیکرٹری وسیم قاضی، صدر ویمن ونگ ایبٹ آباد عاصمہ طارق،، تحصیل ایبٹ آباد کے صدر طاہر خان جدون، نائب صدر سردار رضا، تحصیل حویلیاں صدر گوگا خان، اورنگزیب حسین، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و سابق امیدوار افتخار عباسی، سیکرٹری اطلاعات ضلع ہری پور شیخ فیاض، گل حبیب خان نائب صدر ضلع ہری پور، تقی حیدر نقوی سابق صدر پی وائے او، ڈپٹی جنرل سیکرٹری و میڈیا کوآرڈینٹر ضلع مانسہرہ غضنفر علی آفریدی، سابق صوبائی امیدوار مانسہرہ حق نواز خان، ممبر صوبائی کونسل مانسہرہ سلیم قریشی، ممبر صوبائی کونسل مانسہرہ میر افضل، پی وائے او سے فہد شاہ گئی، ارمغان عباسی اور عدنان خان سمیت دیگر پارٹی عہدیداران شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ہزارہ ڈویژن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالہ سے درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی اور ان کے جامع حل کیلئے تجاویز و لائحہ عمل کا تعین کیا گیا۔ اس موقع پر روبینہ خالد نے پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کی تنظیمی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے ہر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں