وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے،انچارج وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ایبٹ آباد

ہفتہ 25 مئی 2024 14:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) وفاقی محتسب ایبٹ آباد سیکرٹریٹ کے انچارج عبدالغفور بیگ نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے،ادارے کو عوامی عدالت کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے جہاں ہر طبقہ کے افراد بلا خوف و خطر اپنے مسائل کے حل کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔وفاقی محتسب میں زیادہ تر شکایات محکمہ واپڈا کی جانب سے غلط ریڈنگ اور زائد بلوں کے خلاف آتی ہیں علاوہ ازیں محکمہ نادرہ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،پاکستان بیت المال،پوسٹل لائف انشورنس،سی پیک،پاکستان ریلویز،سوئی گیس،پوسٹل ڈیپارٹمنٹ،کنٹرولر ملٹری پنشن،کنٹونمنٹ بورڈ، ایمپلائز اولڈ ایج پنشن اور پاسپورٹ کے خلاف بھی شکایات موصول ہوتی ہیں۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی جانب سے عوام کو مہیا کردہ انصاف سے وفاقی محتسب کے ادارے پر اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار کے آرٹیکل 17 کے تحت مختلف محکموں کے اچانک معائنے بھی کیے جاتے ہیں تاکہ جن اداروں میں عوام کے مسائل جو عدم توجہی اور التوا کا شکار ہوں ان کو بروقت حل کروایا جاسکے۔وفاقی محتسب کے ادارے کی اولین ترجیح قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے شکایت کنندہ گان کی فوری داد رسی کرنا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں