ایبٹ آباد، بیسٹ آف تھری کرکٹ فرینڈ شپ سیریز ایبٹ آباد ٹائیگرز نے جیت لی

پیر 3 جولائی 2023 21:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2023ء) ایبٹ آباد ٹائیگرز نے اسلام آباد فالکنز کو بیسٹ آف تھری کرکٹ فرینڈ شپ سیریز میں دو ایک سے شکست دے دی ۔ کامسیٹس یونیورسٹی گراؤنڈ ایبٹ آباد میں کھیلی گئی سیریز کے آٹھ اوورز پر مشتمل پہلے میچ میں ایبٹ آباد ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں 132رنز سکور کئے جس میں شاہ زیب طارق ، جاذب طارق ، صائم طارق ناصر محمود نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں اسلام آباد ٹائیگرز کی پوری ٹیم 88رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔دوسرے میچ میں بھی ایبٹ آباد ٹائیگرز نے مقررہ اوورز 3وکٹ پر 109رنز بنائے جواب میں اسلام آباد ٹائیگرز 99رنز بنا سکی ، تیسرے اور آخری میچ میں اسلام آباد ٹائیگرز نے بہترین کارردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 89 رنز کا ہدف دیا جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم صرف 65 رنزبنا سکی ۔شاہزیب طارق اور اسلام آباد ٹائیگرز کے وکی مشترکہ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں