ایبٹ آباد ، سردی میں غیر معمولی اضافہ ، غریب اور متوسط طبقہ کا لنڈا بازاروں کا رخ

منگل 31 دسمبر 2019 12:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2019ء) ایبٹ آباد میں سردی میں غیر معمولی اضافہ کے ساتھ ہی غریب اور متوسط طبقہ نے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا، مہنگائی کی شرح میں گذشتہ سال کی نسبت امسال اضافہ کے باعث لنڈا بازاروں میں فروخت ہونے والے سویٹرز، جیکٹس اور دیگر گرم ملبوسات کی قیمتوں میں دگنا اصافہ ہونے کے باعث وہ عام شہری کی دسترس سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکومت وقت غریب و متوسط طبقہ کو ریلیف پہنچانے کیلئے پالیسی مرتب کرے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں سردی میں اضافہ کے ساتھ گرم ملبوسات کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے، غریب و متوسط طبقہ نے عام بازاروں سے مہنگی اشیاء خریدنے کی نسبت گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا تاہم مہنگائی میں گذشتہ سال کی نسبت امسال اضافہ کے باعث لنڈا بازاروں میں سویٹرز، جیکٹس، شوز اور دیگر گرم ملبوسات دگنی قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں جو عام عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں