سنیئرصحافی اورصدرپریس کلب عارفوالا علامہ انیس احمد بٹ انتقال کرگئے

پیر 12 اکتوبر 2020 17:33

عار ف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء): گولڈ میڈلسٹ،سنیئرصحافی اورصدرپریس کلب عارفوالا علامہ انیس احمد بٹ حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے مرحوم کی نمازجنازہ مرکز جامع اویسیہ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سیا سی ،سماجی ،مذہبی اور صحافی برادری کی کثیرتعداد نے شرکت مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخا ک کردیا گیا مرحوم سنیئرصحافی جمیل بٹ ، محمد ادریس بٹ اورپروفیسر جلیل بٹ کے بھائی اور مقامی صحافی عباس انیس بٹ کے والدتھے۔۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں