تھانہ احمدیار کی حدود میں سسرالیوں کا بہو پر تشدد ،سرکے بال کاٹ دیئے ،تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ،خاوند گرفتار

بدھ 15 مئی 2024 19:17

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) تھانہ احمدیار کی حدود میں سسرالیوں نے بہو پر تشدد کرتے ہوئے اسکے سرکے بال کاٹ دیئے ، جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا جبکہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بیلی دلاور میں سلمان جوئیہ نے والدہ موتیا بی بی زوجہ سعید اور چھوٹی بہن ثانیہ بی بی کے ساتھ ملکر اپنی بیوی فائزہ فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بناکر سرکے بال بھی کاٹ دئیے ،زخمی فائزہ فاطمہ کو طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا داخل کرا دیا گیا ۔

تھانہ احمدیار کے اے ایس آئی محمد ظفراقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے خاوند سلمان جوئیہ کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے ماں ،بیٹی اور خاوند کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں