تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ،4 رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

بدھ 15 مئی 2024 20:22

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) تھانہ سٹی پولیس عارف والا نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او محمد اشرف بھٹی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جیولرشاپ سے طلائی زیورات لوٹ کرفرارہونے والے گینگ کو سرغنہ ناصر عرف ناصری سمیت ساتھی مزمل وٹو عرف مزملی، عمران شاہ عرف عمرانی اور سعدیہ رانی کو گرفتار کر لیا۔

ڈی ایس پی ملک طارق جاوید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 3 ہفتے قبل ڈکیت گینگ سنی جیولرز سے 6 عدد طلائی زیورات کے سیٹ لوٹ کرفرارہوگیا تھا جس پر ڈی پی اوطارق ولایت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل دی تھی۔ڈاکوؤں نے جیولرشاپ سمیت متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں