بے نظیر انکم سپورٹ سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ،اے سی عارف والا

ہفتہ 18 مئی 2024 18:33

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر رومان خلیل نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے مستحق خواتین کی مالی امداد کا سلسلہ تسلسل سے جاری رہا کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی خواتین کیلئے گرمی شدت کے پیش نظر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیمپ سائٹ ایم سی ہال اور فاطمہ جناح پاک کے وزٹ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاتون کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر رومان خلیل نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹیوب ویل کی سپلائی اور صاف پانی کیلئے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں