اٹک میں کم بارشوں کے باوجود مونگ پھلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا، منظورحسین

پیر 6 نومبر 2023 17:42

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2023ء) سینئر سائنسدان منظور حسین نے کہا ہے کہ اٹک میں ایک لاکھ دس ہزار ایکڑ پر مونگ پھلی کاشت کی گئی اور بارشیں کم ہونے کے باوجود پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا، اٹک کی عوام نے گراؤنڈ نٹ ریسرچ سنٹر اٹک کی تجویز کردہ اقسام کے بیج کو استعمال کیا جس سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر زمیندار محکمہ زراعت کی تجویز کردہ اقسام کے بیج استعمال کریں اور زمینی تجزیہ کے مطابق فصل کاشت کریں تو زراعت کے شعبے میں مزید ترقی کی جاسکتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کسانوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے تاکہ کسانوں کو بیج کھاد ارزاں نرخوں پر دستیاب ہو سکیں جس سے زراعت کے شعبے میں ترقی ممکن ہوسکے اور ملکی غذائی ضروریات باآسانی پوری ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں