حضرو، تاجروں نے ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھا دیں

اتوار 26 اگست 2007 18:12

حضرو (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26 اگست 2007) تاجروں نے حضرو کے گردونواح میں من مانیاں کرتے ہوئے ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی گھی آٹے کے نرخ بڑھا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسکین آباد غورغشی کے صحافیوں کو شہریوں ناصر، وقار، ساجد، سعید، فیاض، زبیر، شکیل، جمشید و دیگر نے بتایا کہ مسکین آباد کے تاجروں نے ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی مختلف اشیاء گھی ، آٹا، دالیں ،پکوٹے، سموسے، چارٹ، سگریٹ و دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھا لیں ہیں۔ جس پر عوامی سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کی سختی سے ہدایت کی جائے اور خلاف ورزی کرنے پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں