اٹک ، مکان کی چھت گر نے سے چھ افراد جاں بحق ، چھ افراد معجزاتی طورپر محفوظ رہے

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:19

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) اٹک کے نواحی گاؤں اژانگ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹک کی یونین کونسل بولیانوال کے گاؤں اژانگ میں مٹی کے بھرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے خ6 افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ شازیہ، اس کے دو بیٹے جن میں 8 سالہ عمر نواز اور 6 سالہ لطیف علی ، 2 سالہ حنا، 34 سالہ عابدہ بی بی اور اس کی 4 سالہ بیٹی اقرا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں