اٹک، نو تعینات شدہ اسسٹنٹ کمشنر کا ڈسٹرکٹ اسفندیار بخاری ہسپتال کا اچانک دورہ

منگل 25 جون 2019 18:15

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) نو تعینات شدہ اسسٹنٹ کمشنر جنت بی بی نیکو کارہ کا ڈسٹرکٹ اسفندیار بخاری ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کیے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت بی بی نیکو کارہ نے اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے ڈسٹرکٹ اسفندیار بخاری ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سید کاشف حسین ، لیڈی ڈاکٹر فرحت اسحاق، ڈاکٹر عمر حیات اور سینیئر صحافی شیخ ظہور الٰہی بھی موجود تھے۔ ایم ایس نے اپنے دفتر میں انہیں ہسپتال سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ جنت بی بی نیکو کارہ نے او پی ڈی، ایمرجنسی وارڈ، گائنی وارڈ، میڈیکل وارڈ سرجیکل وارڈ ، آنکھوں ، دانتوں، اور ای این ٹی شعبہ جات کے علاوہ ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں دستیاب سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایم ایس سید کاشف حسین کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے مریضوں کوچیک کرنے ، ادویات کی فراہمی اور صفائی کے اعلیٰ انتطامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں