تحریک محنت ضلع اٹک کے یراہتمام فوارہ چوک میں بک سٹال لگایا گیا

پیر 6 مئی 2024 16:14

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) تحریک محنت ضلع اٹک کے یراہتمام فوارہ چوک میں بک سٹال لگایا گیا جس کے منتظمین صدر تحریک محنت حاجی امجد علی، سیکرٹری جنرل تحریک محنت حاجی نثار احمد، ناظم مکتب تحریک محنت افتخار سواتی نے بہترین اسٹال سجایا، کتاب سٹال کا افتتاح بلدیہ اٹک و ضلع کونسل اٹک کے آڈٹ آفیسر ممتاز حسین نے کیا، اس موقع پر قاری نواب خان، ناصر محمود چغتائی،طلعت محمود چغتائی، حاجی مشتاق، حافظ مدثر، نور شید احمد، اشفاق احمد اور دیگر اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کتاب سٹال سے اٹک شہر کے ہزاروں لوگ مستفید ہوئے اس کتاب سٹال پر تمام مکاتب فکر کے پڑھنے کے لیے تاریخی مواد کے علاوہ جدید ترین معلوماتی کتابیں بھی شامل تھیں ۔ سٹال لگانے پر شہریوں نے منتظمین اعلیٰ اور بلدیہ اٹک کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا ۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں