ضلعی انتظامیہ اٹک نے اشیاء خورد ونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:43

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ضلعی انتطامیہ اٹک نے اشیاء خورد ونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔جن کے تحت چاول سپرکرنل پرانا 140 روپے فی کلو،چاول سپر کر نل نیا 120،چاول ارری54،چھوٹا گوشت650،بڑا گوشت330،چینی75،دال چنا موٹی125،دال چنا باریک 110،دال مسور موٹی 100،دال مسور باریک105،دال ماش ایس کیو160،دال مونگ دھلی ہوئی 160،سفید چنا چھوٹا110،سفید چنا موٹا115،بیسن 115،سرخ مر چ 310،کھلا دودھ75 روپے فی لیٹر،دہی 80روپے فی کلو،تندوری روٹی 100 گرام07 روپے،نان سادہ120گرام10روپے اور چائے 25 روپے فی کپ فروخت ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے ضلع بھر کے پرا ئس مجسٹر یٹس کو مذکورہ قیمتوں پر عملددر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں