اٹک، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پکٹس قائم کر دیے گئے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:26

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ فیاض الحق کی خصوصی ہدایات پر اٹک شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پکٹس قائم کر دیے گئے۔ پکٹ کے قیام کا مقصد چوری شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی شہر سے باہر منتقلی کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کے خارجی راستوں پر اٹک پولیس کی جانب سے پکٹس قائم کر دی گئیں ہیں، ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق کی خصوصی ہدایات پر ان پکٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انچارج پولیس چوکی اعوان شریف ظفر الاسلام نے چوکیوں کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں