اٹک میں جی ٹی روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی ہو گئے

منگل 14 مئی 2024 12:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اٹک میں جی ٹی روڈ پر ٹرک اور مزدا کار کے درمیان تصادم میں ایک مسافر جاں بحق 2 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کامرہ جی ٹی روڈ پر 2 نمبر گیٹ کے قریب ٹرک اور مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 26 سالہ فاروق احمد ولد باغ علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 38 سالہ امین ولد ناظم اور 28 سالہ اسد ولد صابر شدید زخمی ہوئے ۔اطلاع پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔ حادثے کے شکار تمام افراد کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔\932

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں