اٹک،ٹرک اور مزدا کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی

منگل 14 مئی 2024 20:20

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) کامرہ جی ٹی روڈ پر ٹرک اور مزدا کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور2شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کامرہ جی ٹی روڈ پر 2نمبر گیٹ کے قریب ٹرک اور مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 26سالہ فاروق احمد ولد باغ علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 38سالہ امین ولد ناظم اور 28سالہ اسد ولد صابر شدید زخمی ہوئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پہنچ گئیں ،لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ، تمام افراد کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں