علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ریجنل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل کا ریجنل کیمپس اٹک کا دورہ

جمعرات 16 مئی 2024 19:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ریجنل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے ریجنل کیمپس اٹک کا دورہ کیا۔ اکیڈمک معاملات کی انسپکشن ، اسٹاف میٹنگ ، یونیورسٹی کے پچاس سال مکمل ہونے پر تقریبات کے انعقاد ، امتحانی معاملات کی شفافیت ، داخلے کے خواہش مند طلبہ کی رہنمائی کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے اٹک کیمپس کی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر مہوش ضیاء اورڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اٹک شہزاد نیاز کھوکھر بھی انکےہمراہ تھے۔اس سٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹ سےضلع اٹک کے ہزاروں طلبا و طالبات کو معیاری اور جدید تعلم کے مواقع ان کی گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گے ۔ اس دوران ڈی جی ، ڈاکٹر ملک توقیراحمد خان نے ڈسٹرکٹ اٹک کے شعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات سے ملاقات بھی کی اور وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق معیاری تعلیم کے فروغ کی بابت بات چیت بھی کی ۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں