اٹک،ڈکیتی کے کئی وارداتوں میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا

جمعہ 17 مئی 2024 14:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) تھانہ بسال اٹک میں ڈکیتی کے کئی وارداتوں میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 32 مورخہ 26.02.2024 بجرم 392/411 ت پ تھانہ بسال میں مطلوب ملزم محمد جیلانی الیاس فوجی ولد اجمل خان ساکن بسال کو گرفتار کر کے ریمانڈ جسمانی لیا گیا۔

سب انسپکٹر محمد یعقوب ملزم کومقدمہ ہذا کی ریکوری حاصل کرنے کے بعد ملزم کو تھانہ واپس لے کر جایا جا رہا تھا تو نالہ کسی کے نزدیک روڈ کو پتھروں سے بلاک کیا گیا تھا جب پولیس افسران نے روڈ سے پتھر ہٹانے کی کوشش کی تو ملزم محمد جیلانی کے ساتھی جو پہلے سے وہاں آڑ لیے ہوئے تھے نے اندھا دھند پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور ملزم محمد جیلانی کو پولیس کے کسٹڈی سے فرار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بسال سب انسپکٹر محمد احسن بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کے تعاقب کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر دوبارہ فائرنگ شروع کر دی پولیس افسران نے نشیبی اور پہاڑوں کی آڑ لے کر اپنی جانیں بچائیں ،کچھ وقت کے بعد جب ملزمان کی جانب سے فائرنگ ختم ہوئی تو تھوڑے فاصلے پر ملزم محمد جیلانی کی لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی جو اپنی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ،جبکہ ملزم محمد جیلانی کے ساتھی رات کے اندھیرے اور جنگل پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تھانہ بسال پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں