ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے کرایہ جات کا تعین کرنے کیلئے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 17 مئی 2024 15:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے کرایہ جات کا تعین کرنے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے سردار ظہیر احمد خان اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پڑولیم مصنوعات میں کمی کے حساب سے شہریوں کو ریلیف دینے کا حکم دیا۔اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حساب سے تمام روٹس پر 5 فیصد کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔کرایہ کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت کی صورت میں سیکرٹری آر ٹی اے آفس رابطہ کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں