اٹک، موٹروے پولیس بیٹ تھری فقیرآباد نے غیر قانونی ایکسل ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 17 مئی 2024 23:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سیکٹر کمانڈر نارتھ ون ایس پی احمد جواد شاہ کی زیر نگرانی موٹروے پولیس بیٹ تھری فقیرآباد نے غیر قانونی ایکسل ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی بیٹ تھری فقیر آباد یونس خان نیازی نے غیر قانونی اضافی ایکسل والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف ہرو ٹول پلازہ اور دیگر مقامات پر سخت کارروائی کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو غیر قانونی اضافی ٹائر اتروا رہی ہیں اس سلسلہ میں ایس پی احمد جواد شاہ کا کہنا ہے کہ قومی اشارہ کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا اور اور لوڈ ڈگاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی ایس پی یونس خان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اضافی ایکسل والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں