اٹک،ایڈیشنل سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں

بدھ 22 مئی 2024 17:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) اٹک کی تحصیل جنڈ میں ایڈیشنل سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

(جاری ہے)

تھانہ جنڈ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کریم نواز نے منشیات فروش محمد آصف کو دوران گشت منشیات سمیت گرفتار کیا تھا جس کی تفتیش سب انسپکٹر محمد صفدر نے عمل میں لاتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بناء پر جوڈیشل کروایا جس پر ایڈیشنل سیشن جج جنڈ رضاء اللہ خان نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں منشیات فروش محمد آصف کو جرم ثابت ہونے پر 04 سال، 06 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں