اٹک پولیس نے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے

بدھ 22 مئی 2024 17:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) اٹک پولیس نے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔تھانہ صدر اٹک کی پٹرولنگ پولیس نے حسین علی اور فرحان گل سے دوران چیکنگ اسلحہ ناجائز 1/1 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ رنگو پولیس کی ٹیم نے دوران گشت خان بہادر ولد میر اسلم سکنہ شگئی حضرو کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تو ملزم خان بہادر کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں آہنی زیور سے آراستہ کر دیاگیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں