اٹک پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی کال کر کے اغواء کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتارکر لیا

جمعرات 23 مئی 2024 17:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) اٹک پولی سنے پکار 15 پر جھوٹی کال کر کے اغواء کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتارکر لیا۔ تھانہ جنڈ پولیس کو پکار 15 کے ذریعے شہزاد ولد اعظم کی کال موصول ہوئی کہ چند اشخاص سول ڈریس میں ہیں اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے میرے بڑے بھائی اعزاز علی ولد اعظم خان کو اغواء کر کے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی تھانہ جنڈ پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی تو دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ کسی قسم کا سول ڈریس میں کوئی اہلکار نہ ہے اور نہ ہی کوئی اغواء کرنا پایا گیا۔ تھانہ جنڈ پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی کال کر کے اغواء کا ڈھونگ رچانے والا ملزم شہزاد ولد اعظم خان سکنہ کوہاٹ حال جنڈ کو گرفتار کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں