اٹک پولیس نے اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا

جمعرات 23 مئی 2024 17:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) اٹک پولیس نے اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل کے احکامات کی روشنی میں اٹک پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلہ میں تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس نے رابری کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری لقمان شاہ ولد بہادر خان سکنہ صوابی کو اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بورمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں