بہاولنگر میں پاسکو سینٹر پر باردانہ چوری کی بڑی واردات کسانوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 15 مئی 2024 17:48

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2024ء ) بہاولنگر میں پاسکو سینٹر پر باردانہ چوری کی بڑی واردات کسانوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لی، پاسکو حکام کی مجرمانہ خاموشی ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں نہ آئی باردانہ چوری میں ملوث شخص اور پاسکو انچارج سینٹر سے غائب ہوگئے متاثرہ کسانوں کا احتجاج وزیر اعظم سمیت متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،بہاولنگر میں پاسکو سینٹر پر کسانوں نے رات گئے باردانہ کی بڑی چوری  رنگے ہاتھوں پکڑلی، رات کے اندھیرے میں پاسکو سینٹر نمبر1 سے باردانہ چوری کیا جارہا تھا باردانہ چوری کرنے والا گروہ کسانوں کے ہتھے چڑھ گیا کاشتکاروں نے باردانہ چوری کررہے گروہ کے سرغنہ زولفقار باجوہ اور پاسکو عملہ کو کمرے میں بند کردیا، پاسکو انچارج دانیال کا کہنا تھا کہ سینٹر سے 5 ہزار 4 سو 72 کی تعداد میں باردانہ چوری کیا گیا، مبینہ طور پر باردانہ کی چوری میں ملوث ذولفقار باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ 600 بوری میری قانونی بنتی تھی جو میں نے لی ہے سینٹر پر ہونے والی باردانہ چوری کی واردات پر پاسکو حکام نے مجرمانہ  خاموشی اختیار کرلی تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، پاسکو انچارج اور باردانہ چوری میں ملوث شخص سینٹر سے غائب ہوگئے، باردانہ چوری میں ملوث افراد اور پاسکو کے خلاف متاثرہ کسانوں کا احتجاج کاشتکاروں کی حق تلفی کرنے والے عناصر کے خلاف وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں